Brailvi Books

آئینہ عبرت
78 - 133
کردیا۔(1) (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)
 (۲) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے بڑی تمنا تھی کہ کاش! میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کبھی خواب میں دیکھ لیتا۔ تو ایک سال کے بعد میں نے ان کو خواب میں دیکھاکہ وہ اپنی پیشانی سے پسینہ پونچھتے ہوئے میرے سامنے تشریف لائے تو میں نے پوچھا کہ اے امیرالمومنین! رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کا کیا حال ہے؟ تو فرمایا کہ میں نے ابھی ابھی حساب سے فرصت پائی ہے اور اگر میں نے اپنے رب عزوجل کو رء وف ورحیم نہ پایا ہوتا تو میرے قدم ڈگمگا جاتے۔(2)(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۰)
 (۳) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ اپنی زندگی میں میرے والد حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ خواب دیکھا تھا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم خواب میں تشریف لائے تو میں (حضرت علی)نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی امت کی طرف سے مجھے بڑی تکلیفیں پہنچی ہیں تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ ان پردعاکرو۔ میں نے کہا :یا اللہ !عزوجل تو مجھے ان لوگوں سے بہتر لوگ عطا فرما اور ان لوگوں کو مجھ سے بدترآدمی عطا فرما چنانچہ
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات تکشف عن احوال الموتی والاعمال النافعۃ فی الاخرۃ،ج۵،ص۲۶۴

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات تکشف عن احوال الموتی والاعمال النافعۃ فی الآخرۃ،ج۵،ص۲۶۳
Flag Counter