Brailvi Books

آئینہ عبرت
74 - 133
طرح دعا مانگی کہ یا اللہ! عزوجل میں اس فرزند کے بارے میں تجھ سے کچھ امیدیں رکھتا ہوں اور کچھ تیرا خوف بھی رکھتا ہوں تو اے اللہ! عزوجل تو میری امیدوں کو پورا فرمادے اور مجھے خوف سے اپنے امن میں رکھ لے۔(1)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۵)
(۴) حضرت ابوسنان رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے بیٹے کی قبر پر یوں دعا مانگی کہ اے اللہ! عزوجل میرے بیٹے پر کچھ میرے حقوق تھے اور کچھ تیرے حقوق تھے تو میں نے اپنے تمام حقوق کو معاف کردیا ہے، لہذا تو بھی اپنے حقوق کو معاف فرمادے کیونکہ تو مجھ سے بہت زیادہ کریم ہے۔(2) (احیاء العلوم ج۴ص۴۱۵)
(۵) حضرت عمر بن ذررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے فرزند کو قبر میں اتار کر یوں دعا کی کہ اے ذربن عمر! خدا عزوجل تجھ پر رحمت کرے مجھے اس کی امید ہے اور خدا عزوجل تجھ کو عذاب سے بچائے مجھے اس کا اندیشہ ہے کاش! مجھے خبر ہوجاتی کہ تو نے خدا عزوجل سے کیا کہا اور خدا عزوجل نے تجھ سے کیا فرمایا۔ اے اللہ! عزوجل میرا بیٹا ذر، تو نے اس سے مجھے فائدہ مند فرمایا تھا اور تو نے اس کی روزی اور عمر پوری کردی اور یقیناً تو نے کوئی ظلم نہیں کیا ہے۔ اے اللہ! عزوجل میں نے اس پر اپنی اور تیری اطاعت لازم کردی تھی، اور اے اللہ! عزوجل تو نے میری مصیبت پر اجرکا وعدہ فرمایا ہے تو مجھے اجر عطا فرما اور اس کو عذاب سے بچالے۔
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب السادس،بیان اقاویلھم عند موت الولد،ج۵،ص۲۴۱

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب السادس،بیان اقاویلھم عند موت الولد،ج۵،ص۲۴۱
Flag Counter