Brailvi Books

آئینہ عبرت
71 - 133
اولاد ِ آدم میں سے جو شخص جہنم کی طرف گردن میں طوق پہنے ہوئے روسیاہ ہو کر جائے گا وہ بہت ہی نامراد ہوگا۔(1)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۳)
(۳)اولاد کی موت پر کس نے کیا کہا؟
اولاد کی موت بڑا دل سوز، روح فرسا اور صبر آزما حادثہ ہوا کرتا ہے اس سانحہ پر بزرگوں رحمۃاللہ تعالیٰ علیہم کے چند اقوال پڑھیئے اور عبرت حاصل کیجئے۔

             واللہ تعالی ھوالموفق
(۱) حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
(۱) حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کسی کافرزند وفات پا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے کہ کیا تم نے میرے بندے کے فرزند کو وفات دے دی؟ تو فرشتے عرض کرتے ہیں کہ جی ہاں پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا تم نے اس کے دل کے پھل کو چھین لیا؟ تو فرشتے کہتے ہیں کہ جی ہاں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس وقت میرے بندے نے کیا کہا ؟تو فرشتے کہتے ہیں کہ تیرے بندے نے تیری حمد کی اورانا للہ پڑھا۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ تم میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنادو اور اس گھر کا نام ''بیت الحمد''(حمد کا گھر)رکھ دو۔(2)(مشکوٰۃج۱ص۱۵۱ بحوالہ ترمذی)

(۲) حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت وما بعدہ ، الباب السادس، فصل بیان حال القبرواقاویلھم عند القبور،ج۵،ص۲۳۸

2۔۔۔۔۔۔جامع الترمذی، کتاب الجنائز ،باب فضل المصیبۃ اذا احتسب،الحدیث: ۱۰۲۳،ج۲،ص۳۱۳
Flag Counter