Brailvi Books

آئینہ عبرت
66 - 133
 (۸) حضرت ربیع بن خیثم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہایت بلند مرتبہ محدث اور مشہور ولی کامل ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے گھر کے اندر ایک قبر بنارکھی تھی۔ تو جب بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ محسوس فرماتے کہ غفلت کی وجہ سے میرا دل کچھ سخت پڑ گیا ہے تو  آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس قبر میں داخل ہو کر لیٹ جاتے اور جب تک خدا عزوجل کو منظور ہوتا اس میں لیٹے رہتے پھر کہتے کہ اے میرے رب !عزوجل مجھے واپس لوٹا دے تاکہ میں کوئی نیک عمل کروں۔ پھر خود ہی اپنے نفس کو جواب دیتے کہ اے ربیع ہم نے تجھے واپس لوٹا دیا۔ اب تو کوئی نیک عمل کر۔(1)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۳)
 (۹) حضرت صالح مری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت ہی جلیل القدر محدث اور نامور محدثین کے شاگرد ہیں اور بڑے بڑے باکمال محدثین ان کی درسگاہ حدیث کے طالب علم ہیں۔ عبادت و ریاضت اور زہد و تقویٰ میں بھی ان کا مقام بہت بلند ہے۔ ان کا عجیب عالم تھا کہ اگر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کبھی کسی قبر کو دیکھ لیتے تھے تو دو دن تک حیران رہتے۔ کھانا پینا چھوڑ دیتے ، اور بالکل خاموش رہا کرتے تھے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک بڑی خاص کرا مت یہ تھی کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قبرستان کے مردوں کی گفتگو سن لیتے تھے اور خود بھی مردوں سے گفتگو اور سوال وجواب کرتے تھے۔ خلیفہ نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کا سال ۱۷۲ھ؁ لکھا ہے اور امام بخاری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت وما بعدہ ، الباب السادس فی اقاویل العارفین علی الجنائز والمقابروحکم زیارۃ القبور،ج۵،ص۲۳۸
Flag Counter