Brailvi Books

آئینہ عبرت
64 - 133
پڑوسی جانتا ہوں کیونکہ وہ زبانوں کو ہمیشہ (بدگوئی اور بدکلامی سے) روکے رہتے ہیں اور آخرت کا ذکر کرتے رہتے ہیں اور رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں نے کبھی ایسا خوفناک منظر نہیں دیکھا جو قبر سے بڑھ کر خوفناک ہو۔(1)

                 (احیاء العلوم للغزالی ج۴ص۴۱۲)
 (۴) حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    حضرت ابوالدردا ء صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اکثر قبرستانوں میں بیٹھا کرتے تھے تو لوگوں نے اس کے بارے میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قبرستان میں اکثر اوقات کیوں بیٹھے رہا کرتے ہیں؟ تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں ایسی قوم کے پاس بیٹھتا ہوں جو مجھے آخرت کی یاد دلاتے ہیں اور جب میں ان لوگوں سے غائب ہوجاتا ہوں تو یہ لوگ میری غیبت نہیں کرتے۔(2)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۲)
 (۵) حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
  حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ رات کو قبرستانوں میں تشریف لے جایا کرتے اور فرماتے کہ اے قبر والو! کیا بات ہے کہ میں تم لوگوں کو پکارتا ہوں تو تم لوگ کوئی جواب نہیں دیتے ہو؟ پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے:افسوس ! کہ میرے اور تمہارے درمیان ایسا حجاب ہوگیا ہے۔ لیکن آئندہ میں بھی تمہارے ہی جیسا ہوجانے والا ہوں۔
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت، الباب السادس فی اقاویل العارفین علی الجنائز والمقابروحکم زیارۃ القبور،ج۵،ص۲۳۶

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت وما بعدہ ، الباب السادس فی اقاویل العارفین علی الجنائز والمقابروحکم زیارۃ القبور،ج۵،ص۲۳۷
Flag Counter