Brailvi Books

آئینہ عبرت
63 - 133
 آرام پاکر اللہ تعالی کی رحمت میں پہنچ جاتا ہے، اور بد کار بندہ (جب مرجاتا ہے تو اس) سے تمام بندے تمام شہر یہاں تک کہ تمام درخت اور تمام چوپائے آرام پا جاتے ہیں۔(1)

                     (مشکوٰۃج۱ص۱۳۹)
( ۲) حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
 امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب کسی قبر کے پاس کھڑے ہوتے تو اس قدر روتے تھے کہ آنسوؤ ں سے ان کی داڑھی تر ہوجایاکرتی تھی۔ تو کسی نے کہا(اے امیرالمومنین)آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت و دوزخ کا ذکر کرتے ہیں تو نہیں روتے اور قبر کے پاس کیوں روتے ہیں؟ تو  آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یقین رکھو کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے اگر اس سے نجات مل گئی تو اس کے بعد کی منزلیں اس سے زیادہ آسان ہوں گی اور اگر اس سے نجات نہ ملی تو اس کے بعد کی منزلیں اس سے زیادہ سخت ہوں گی، اور رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ قبر سے بڑھ کر خوفناک منظر کبھی میں نے دیکھا ہی نہیں۔(2)(مشکوٰۃج۱ص۲۶)
 (۳) حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    کسی نے امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قبرستان میں کیوں بہت دیر دیر تک ٹھہرے رہتے ہیں؟ تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں قبر والوں کو بہترین پڑوسی پاتا ہوں۔ میں قبر والوں کو سچا
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب سکرات الموت، الحدیث:۶۵۱۲، ج۴،ص۲۵۰

2۔۔۔۔۔۔جامع الترمذی،کتاب الزہد،باب ۵، الحدیث:۲۳۱۵، ج۴،ص۱۳۸
Flag Counter