Brailvi Books

آئینہ عبرت
57 - 133
رحیم
آپ خوشخبری حاصل کیجئے کہ آپ اس رب عزوجل کے دربار میں جارہے ہیں جو غفور رحیم ہے۔ تو  آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ تم لوگ یہ کیوں نہیں کہتے کہ
احذرفانک تقدم علی رب یحاسبک بالصغیر ویعاقبک بالکبیر۔
آپ ڈریے کہ آپ اس رب کے دربار میں جارہے ہیں جو چھوٹے گناہوں کا حساب لے گا اور بڑے گناہوں پر سزا دے گا۔ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے یہ فرمایا اور آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی وفات ہوگئی اور پھر آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی کوئی آواز نہیں سنی گئی۔(1)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۰)
( ۴۶) حضرت احمد بن عبدالملک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    حضرت معتمرمحدث رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں احمد بن عبدالملک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے پاس ان کی نزع روح کی حالت میں گیا اور دعائیں کرنے لگا کہ یااللہ! عزوجل ان پر سکرات موت کو آسان فرمادے کیونکہ یہ تو ایسے تھے یہ تو ایسے تھے چند تعریفی کلمات میں نے کہے تو انہوں نے تڑپ کر کہا کہ یہ بولنے والا کون ہے؟ تو میں نے کہا کہ میں معتمر ہوں، تو انہوں نے فرمایا کہ ملک الموت علیہ السلام مجھ سے فرمارہے ہیں کہ میں ہر سخی مومن کے ساتھ نزع روح میں نرمی برتتا ہوں ۔ یہ فرما کر پھر ایک دم وہ بجھ گئے۔ یعنی ان کی وفات ہوگئی۔(2)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۰)
( ۴۷) حضرت احمد بن خضرویہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ بہت بلند درجے کے ولی کامل ہیں۔ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت، الباب الخامس فی کلام المحتضرین...الخ، ج۵،ص۲۳۳

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت، الباب الخامس فی کلام المحتضرین...الخ، ج۵،ص۲۳۴
Flag Counter