Brailvi Books

آئینہ عبرت
56 - 133
اور آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی وفات ہوگئی۔ (1)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۰)
( ۴۴ ) حضرت ابوعلی روذباری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    بزرگ ترین اولیاء اللہ میں سے ہیں ان کی بہن کا بیان ہے کہ میں نزع کے عالم میں ان کےسرکو اپنی گود میں لیے ہوئے بیٹھی تھی کہ ایک دم انہوں نے آنکھ کھول دی اور فرمایا کہ دیکھو یہ آسمان کے دروازے کھلے ہیں اور یہ جنت کے پھاٹک مزین کیے ہوئے ہیں اور یہ (کوثر و سلسبیل کے) برتن رکھے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرمارہا ہے کہ اے ابو علی ! رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ہم نے تمہیں بڑے مراتب پر پہنچادیا ہے، حالانکہ تم اس کے طلب گار نہیں تھے۔ پھر آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ یہ شعر بار بار پڑھنے لگے:
بحقک لانظرت الی سواکا

بعین مودۃ حتی اراکا
    یعنی تیرے حق کی قسم میں نے تیرے سوا کسی کو محبت کی نظر سے دیکھا ہی نہیں ہے، یہاں تک کہ میں تجھے دیکھ لوں۔ یہی فرماتے ہوئے انہوں نے اپنی آنکھیں بند کرلیں اور ان کی پاک باز روح عالم قدس کو روانہ ہوگئی۔(2)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۰)
( ۴۵) حضرت ابوسلیمان دارانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    مشہور اولیاء کبار میں سے ہیں ان کی وفات کے وقت بہت سے لوگ حاضر تھے تو ان کی بے چینی و بے قراری دیکھ کر کسی نے کہا
ابشر فا نک تقدم علی رب غفور
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت، الباب الخامس فی کلام المحتضرین...الخ، ج۵،ص۲۳۴

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت، الباب الخامس فی کلام المحتضرین...الخ، ج۵،ص۲۳۳
Flag Counter