Brailvi Books

آئینہ عبرت
51 - 133
(۳۵)خلیفہ ہارون الرشید
    خلفائے بنو العباس میں خلیفہ ہارون الرشید جس شان و شوکت اور رعب و دبدبہ کا بادشاہ گزرا ہے تاریخ داں حضرات پر پوشیدہ نہیں۔ وہ موت کے وقت اپنے کفن کو الٹ پلٹ کر بار بار دیکھتا تھا اور یہ آیت پڑھتا تھا کہ
مَاۤ اَغْنٰی عَنِّیۡ مَالِیَہۡ ﴿ۚ۲۸﴾ہَلَکَ عَنِّیۡ سُلْطٰنِیَہۡ ﴿ۚ۲۹﴾   ـ1ـ
میرے مال نے مجھے کوئی نفع نہیں دیا میری بادشاہی ہلاک ہوگئی۔
اسی آیت کو پڑھتے پڑھتے اس کی جان نکل گئی۔(2)(احیاء العلوم ج۴ص۴۰۹)
(۳۶)خلیفہ مامون رشید
   خلیفہ مامون رشید بہت ہی علم والااور نہایت ہی رعب و دبدبہ والا اور بہادر تھا۔ اس نے موت کے وقت راکھ بچھائی اور اسی پر چت لیٹ کر لوٹتا تھا اور گڑ گڑا کر یہ دعا مانگتا تھا
یَامَن لا یَزول ملکہ ارحم من قد زال ملکہ
 اے وہ ذات جس کی بادشاہی کبھی زائل نہ ہوگی اس شخص پر رحم فرما جس کی بادشاہی زائل ہوگئی۔یہی دعا مانگتے ہوئے اس کی روح پرواز کر گئی۔(3)(احیاء العلوم ج۴ص۴۰۹وتاریخ الخلفاء ص۲۱۴)
( ۳۷)خلیفہ معتصم باللہ
    یہ عباسی خلفاء میں بڑا سنگدل اور ظالم حکمران تھا۔ اپنی موت کے وقت نہایت
1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:میرے کچھ کام نہ آیامیرامال میراسب زورجاتارہا۔ (پ۲۹،الحآقّۃ:۲۸،۲۹)

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت، الباب الخامس فی کلام المحتضرین...الخ، ج۵،ص۲۳۱

3۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت، الباب الخامس فی کلام المحتضرین...الخ، ج۵،ص۲۳۱
Flag Counter