Brailvi Books

آئینہ عبرت
46 - 133
کیونکہ اس بالاخانے میں میں نے بارہ ہزار ختم قرآن مجید پڑھا ہے۔یہ تقریر ختم کرتے ہی جمادی الاولی ٰ ۱۹۲ھ؁ میں آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا وصال ہوگیا۔ (1)(نووی علی المسلم)
 (۲۹)حضرت عمربن حسین جمحی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
   یہ محدث کبیر ہیں اور مدینہ منورہ کے قاضی بھی رہ چکے ہیں۔حضرت امام مالک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا قول ہے کہ یہ بہت ہی عبادت گزار تھے اور ایک ختم روزانہ قرآن مجیدکاپڑھا کرتے تھے ان کی وفات کے وقت جو لوگ حاضر تھے ان کا بیان ہے کہ نزع روح کے وقت ان کی زبان سے یہ آیت سنی گئی۔
لِمِثْلِ ہٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوۡنَ ﴿۶۱﴾  ـ2ـ
ان جیسی نعمتوں کے ليے عمل کرنے والوں کو عمل کرناچاہيے۔
یعنی ان جیسی نعمتوں کے لئے عمل کرنے والوں کوعمل کرناچاہیے۔جیسے ہی اس آیت کو انہوں نے پڑھا فوراً ہی آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا طائر روح قفس عنصری سے پرواز کرگیا۔(رحمہ اللہ تعالیٰ) (3)(تہذیب التہذیب)
(۳۰) حضرت زرارہ بن ابی اوفی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ بصرہ کے رہنے والے تابعی اور بہت بلند مرتبہ محدث ہیں۔ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ بصرہ کے قاضی بھی تھے اور قبیلہ بنی قشیر کی مسجد میں لوجہ اللہ امامت بھی فرماتے تھے حضرت بہزبن حکیم محدث رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا بیان ہے کہ ایک دن فجر
1۔۔۔۔۔۔ شرح الکامل للنووی،تحت باب النہی عن الروایۃ...الخ،ج۱، ص۱۰

2۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان: ایسی ہی بات کے لئے کامیوں کوکام کرناچاہیے۔(پ۲۳،الصّٰفّٰت:۶۱) 

3۔۔۔۔۔۔تہذیب التھدیب، ج۶،ص۳۹
Flag Counter