Brailvi Books

آئینہ عبرت
31 - 133
تو اس آیت کو سن کر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اس آیت کو پھر پڑھ چنانچہ قاری نے دوبارہ اس آیت کو پڑھا تو  آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک زور دار چیخ ماری اور فوراً  ہی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روح اقدس عالم بالا کو پرواز کرگئی۔ (1)(احیاء العلوم ج۴ص۱۶۰)
(۱۴) حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت ہی مشہور ہوش مند اور نہایت ہی عقل مند صحابی ہیں۔ انہوں نے مصر کو فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ خلافت میں فتح کیا، اور برسوں وہاں کے گورنر رہے۔ ان کی دانائی اور بہادری کے واقعات سے تاریخ کے صفحات بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی وفات کے وقت بے قرار ہو کر اپنے بیٹوں کے صندوقوں کی طرف حقارت کے ساتھ دیکھا جو اشرفیوں سے بھرے ہوئے تھے اور فرمایا کہ''کون ہے جو ان صندوقوں کو لے گا، کاش! ان صندوقوں میں اشرفیوں کی جگہ جانوروں کی مینگنیاں بھری ہوتیں۔''(2)اتنا کہہ کر فوراً  آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روح پرواز کر گئی۔ آخر ی سانس تک آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہوش و حواس قائم رہے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ گفتگو کرتے رہے۔

                     (احیاء العلوم ج۴ص۴۰۹)
(۱۵) حضرت عبید ہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    ۲ ھ؁ جنگِ بدر میں حضرت عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عتبہ کے بھائی شیبہ کافر سے دست بدست جنگ کی۔ شیبہ نے حضرت عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس طرح زخمی کردیا
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین،کتاب الخوف والرجاء، بیان احوال الصحابۃ والتابعین والسلف الصالحین فی شدۃ الخوف، ج۴،ص۲۲۷

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین،کتاب ذکرالموت،الباب الخامس فی کلام المحتضرین،ج۵،ص۲۳۱
Flag Counter