Brailvi Books

آئینہ عبرت
28 - 133
 (۱۰) حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    جب حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر مرض وفات میں جانکنی کا عالم طاری ہوا تو ان کی بیوی نے بے قرار ہو کر یہ کہا کہ ''واحزناہ '' ہائے رے میری مصیبت !تو حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آنکھیں کھول دیں اورتڑپ کر فرمایا: ''واطرباہ'' واہ رے میری خوشی! آخری کلمات جو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زبان مبارک سے نکلے یہ تھے اور پھر فوراً ہی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ہوگیا۔
غدانلقی الاحبۃ محمدا وحزبہ
کل ہم تمام دوستوں یعنی حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور آپصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے ملاقات کریں گے۔ (1)(احیاء العلوم ج۴ص۴۰۹)
 (۱۱) حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو ایک مشہور بزرگ مرتبہ صحابی ہیں اپنی وفات کے وقت رونے لگے تو لوگوں نے اس رونے کا سبب پوچھا کہ کیا چیز آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو رلارہی ہے؟ تو فرمایا کہ ہم کو رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ وصیت فرمائی تھی کہ دنیا میں زندگی بسر کرنے کے لیے تم لوگ بس اتنا ہی سامان اپنے پاس رکھنا جتنا کہ ایک سوار مسافر اپنے ساتھ توشہ رکھتا ہے مگر ہم نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت پر عمل نہیں کیا اور اس سے زیادہ سامان رکھ لیا اسی پر افسوس کرکے رورہا ہوں۔

    یہ فرمایا اور زار زار روتے ہوئے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات ہوگئی۔ وفات کے
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین،کتاب ذکرالموت، الباب الخامس،بیان اقا ویل جماعۃ من خصوص الصالحین من التابعین...الخ،ج۵،ص۲۳۱
Flag Counter