| آئینہ عبرت |
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔(1) (اکمال ص۶۱۷واحیاء العلوم ج۴ص۴۰۸واسد الغابہ ج۴ص۳۸۵تاص۳۸۷)
(۹ ) حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت معاذ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب مرض الموت میں سخت علیل ہوئے تو یہ دعا باربار مانگنے لگے کہ اے اللہ !عزوجل تو خوب جانتا ہے کہ میں دنیا اورلمبی عمر سے اس لیے محبت نہیں کرتا تھا کہ بہت زیادہ نہریں بنواؤں اور بہت سے باغ لگاؤں بلکہ میں تو اس لیے لمبی عمر کاطلبگار تھا کہ میں (روزہ رکھ کر) سخت پیاس کی مشقت برداشت کروں اور مصیبت جھیلتا رہوں اور ذکر کے حلقوں میں علماء کی مجلسوں کے اندر مجمعوں میں بیٹھا کروں۔پھر جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر جانکنی کا عالم طاری ہوا اور نزع کے عالم میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر شدید کرب و بے چینی نمودار ہوئی توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زبان مبارک سے یہ الفاظ نکلے کہ
یارب ما اخنقنی خنقک فوعزتک انک تعلم ان قلبی یحبک۔
اے میرے رب !عزوجل تیری طرح تو کسی نے بھی میرا گلا نہیں گھونٹا تھا لیکن میں تیری عزت کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ تجھے خوب معلوم ہے کہ میرا دل تجھ سے محبت رکھتا ہے۔ زبان مبارک سے یہ الفاظ ادا ہوئے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مقدس روح عالم بالا میں پہنچ گئی۔(2) (احیاء العلوم ج۴ص۴۰۹)
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین،کتاب ذکرالموت وما بعدہ، الباب الخامس فی کلام المحتضرین من الخلفاء والأمراء والصا لحین،ج۵،ص۲۲۹،۲۳۰۔اسد الغابۃ، معاویۃ بن صخر، ج۵،ص۲۲۳ 2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین،کتاب ذکرالموت، الباب الخامس،بیان اقا ویل جماعۃ من خصوص الصالحین من التابعین...الخ،ج۵،ص۲۳۱