اے میرے رب ! گناہگار اور سخت دل بوڑھے پر رحم فرما، گناہوں کو معاف فرمادے اور لغزشوں کو بخش دے۔ اپنے حلم کے ساتھ اس شخص سے برتاؤ فرما جس نے تیرے سوا کسی سے کوئی امید نہیں رکھی نہ تیرے سوا کسی دوسرے پر کوئی بھروسا کیا۔پھر فرمایا کہ مجھے غسل دینے کے بعد شاہی خزانہ سے وہ رومال نکالنا جس میں حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا مبارک ملبوس اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے مقدس بالوں اور ناخنوں کاتراشہ محفوظ ہے ان مقدس بالوں اور ناخنوں کو میری آنکھوں، میرے منہ، ناک اور کانوں میں رکھ دینا اور حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا مبارک لباس میرے بدن پر کفن کے نیچے رکھ دینا اور پھر مجھ کو قبر میں لٹا کر مجھے ارحم الراحمین کے سپرد کردینا۔
محمد بن عقبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وقتِ وفات آپہنچا تو بڑی حسرت کے ساتھ یہ فرمایا: