کعبہ کے رب کی قسم !میں تو کامیاب ہوگیا۔
حضرت محمدبن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہماکابیان ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے صاحبزادوں کو جمع کرکے کچھ وصیتیں فرمائیں۔ پھر اس کے بعد
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
کے سوا کوئی دوسرا لفظ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زبان مبارک سے نہیں نکلا اور کلمہ پڑھتے ہوئے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روح اقدس عالمِ قدس کو روانہ ہوگئی۔
(اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون)(2)
بوقتِ شہادت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر شریف ترسٹھ سال کی تھی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادگان نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو غسل دیا اور بڑے صاحبزادہ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔۱۷ رمضان ۴۰ھ
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین،کتاب ذکرالموت وما بعدہ، الباب الرابع فی وفاۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والخلفاء الراشدین من بعدہ،ج۵،ص۲۲۹
2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین،کتاب ذکرالموت وما بعدہ، الباب الرابع فی وفاۃ رسول اللہ...الخ، ج۵،ص۲۲۹