| آئینہ عبرت |
اللہ تعالیٰ عنہ کے پہلو میں مدفون ہوئے۔ بوقتِ وفات آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر ترسٹھ سال تھی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۲۶ ذوالحجہ ۲۳ھ چہار شنبہ کو زخمی ہو کر تین دن بعد دس برس چھ ماہ چار دن خلیفہ رہ کر ۲۹ ذوالحجہ کوو فات پائی اور یکم محرم کو مدفون ہوئے۔(1)(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) (احیاء العلوم ج۴ص۴۰۶وازالۃ الخفاء ج۲ص۴۱۹وص۴۲۰وبخاری ج۱ص۵۲۴وغیرہ)
(۴) حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جب مصر کے باغیوں نے مکان کے پیچھے سے مکان کے اندر داخل ہو کر رات کو تلاوت کرتے ہوئے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہید کردیا تو حضرت ضبَّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے یہ دیکھا کہ خون کی دھار آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مقدس داڑھی پر بہہ رہی ہے اورآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ پڑھ رہے ہیں کہ
لَا اِلٰہ اِلا اَنتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظٰلِمِین اللّٰھُم اِنی اَسْتَعْدِیْکَ عَلَیْھِمْ وَاَسْتَعِیْنُکَ عَلیٰ جَمِیْعِ اُمُوْرِیْ وَاَسْئَلُکَ الصَّبْرَ عَلیٰ مَا ابْتَلَیْتَنِی
اے اللہ ! عزوجل کوئی معبود نہیں مگر تو ہی، تو پاک ہے ، بے شک میں گنہگاروں میں سے ہوں اے اللہ!عزوجل میں ان لوگوں کے مقابلہ میں تیرے انتقام کا طلبگار ہوں اور اپنے تمام معاملات میں تیری مدد کا خواستگار ہوں اور جس بلا میں تو نے مجھے مبتلا فرمادیا ہے اس پر صبر کامیں تجھی سے سُوال کرتا ہوں۔اِس کے بعد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مقدس روح عالم بالا کو پرواز کر گئی اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسلمانوں کے قبرستان جنة البقیع میں مدفون ہوئے۔ بوقتِ شہادت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر شریف اسّی یا بیاسی برس
1۔۔۔۔۔۔ احیاء علوم الدین،کتاب ذکرالموت وما بعدہ، الباب الرابع فی وفاۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والخلفاء الراشدین من بعدہ،ج۵،ص۲۲۶۔۲۲۸وغیرہ