Brailvi Books

آئینہ عبرت
129 - 133
ضروری ہدایات برائے مریدین ومتعلقین
(۱) مذہب اہلِ سنت و جماعت پر نہایت مضبوطی کے ساتھ قائم و ثابت قدم رہیں جس پر علمائے حرمین شریف اور ہندوستان میں حضرت مولانا شاہ عبدالحق محدث دہلوی و حضرت مولانا بحرالعلم لکھنوی و حضرت مولانا فضل حق خیر آبادی و حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان صاحب بریلوی وغیرہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم رہے ہیں۔ اہلِ سنت وجماعت کے جتنے مخالف مثلاً وہابی ، نجدی، دیوبندی، رافضی، نیچری، غیر مقلد، قادیانی وغیرہم ہیں سب سے جدا رہیں اور سب کو اپنا دشمن و مخالف جانیں۔ ان کا وعظ نہ سنیں، ان کی صحبت میں نہ بیٹھیں، ان کی کتابوں کو نہ پڑھیں کہ شیطان کو معاذ اللہ دل میں وسوسہ ڈالتے کچھ دیر نہیں لگتی۔ آدمی کو جہاں اپنی جان و مال یا آبرو کا اندیشہ ہو وہاں ہر گز نہ جائے، دین و ایمان سب سے زیادہ عزیز چیز ہے لہذا اس کی محافظت میں حد سے زیادہ کوشش فرض ہے۔ مال اور دنیا کی عزت دنیا کی زندگی ہی تک ہیں۔ دین و ایمان سے آخرت کی دائمی زندگی میں کام پڑنا ہے لہذا ان کی فکر سب سے لازم و ضروری ہے۔

(۲) نماز پنج گانہ کی پابندی نہایت ضروری ہے مردوں کو مسجد و جماعت کی حاضری بھی لازم ہے بے نمازی اور بلا عذر جماعت چھوڑنے والے فاسق و گنہگار ہیں۔ بے نمازی وہی نہیں جو کبھی نماز نہ پڑھے بلکہ جو ایک وقت کی نماز بھی قصداً  چھوڑ دے بے نماز ہے۔ کسی کی نوکری ملازمت یا تجارت وغیرہ کسی حاجت کے سبب نماز قضا کردینی سخت ناشکری اور بہت بڑی نادانی ہے، کوئی آقا یہاں تک کہ کافر کا بھی اگر نوکر ہو تو اپنے ملازم کو نماز سے نہیں روک سکتا اور اگر کوئی آقا ملازم کو نماز سے منع کرے تو ایسی
Flag Counter