Brailvi Books

آئینہ عبرت
128 - 133
وَ تَرَی الْمَلٰٓئِکَۃَ حَآفِّیۡنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ یُسَبِّحُوۡنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ ۚ وَ قُضِیَ بَیۡنَہُمۡ بِالْحَقِّ وَ قِیۡلَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۷۵﴾
فرشتوں کو دیکھو گے عرش کے آس پاس حلقہ باندھے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اسکی پاکی بول رہے ہونگے اور لوگوں میں سچا فیصلہ کردیاجائیگا اور (ہر طرف) سے یہی کہاجائے گا کہ سب خوبیاں اللہ کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے(پ24،الزمرآیت75)
   بہرحال دخولِ جہنم اور جنت میں داخلہ کا منظر بہت ہی عبرت خیز و نصیحت آموز ہے، ہر مسلمان پر لازم ہے کہ جہنم میں لے جانے والے عقائد و اعمال سے توبہ کرے اور کبھی بھی ان اعمال کا مرتکب نہ ہو اور جنت میں لے جانے والے عقائد و اعمال پر مستقیم رہ کر ان عقائد و اعمال کا زندگی بھر پابند رہے۔ کون کون سے اعمال جہنم میں لے جانے والے ہیں؟اور کون کون سے اعمال صالحہ جنت میں لے جانے والے ہیں ؟ اس سلسلے میں ہماری دو کتابیں جہنم کے خطرات اور بہشت کی کنجیاں پڑھ لینی ضروری ہیں۔
 واللہ تعالی ھوالموفق وصلی اللہ تعالی علی خیرخلقہ محمد والہ 

وصحبہ اجمعین والحمد للہ رب العلمین
1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:اور جو اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کی سواریاں گروہ گروہ جنت کی طرف چلائی جائیں گی یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوں گے اور اس کے داروغہ ان سے کہیں گے سلام تم پر تم خوب رہے توجنت میں جاؤ ہمیشہ رہنے اوروہ کہیں گے سب خوبیاں اللہ کوجس نے اپنا وعدہ ہم سے سچا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث کیاکہ ہم جنت میں رہیں جہاں چاہیں توکیا ہی اچھاثواب کامیوں(اچھے کام کرنے والوں) کا اور تم فرشتوں کو دیکھو گے عرش کے آس پاس حلقہ کئے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گااور کہا جائے گا کہ سب خوبیاں اللہ کوجو سارے جہان کارب ۔ (پ۲۴،الزمر:۷۳۔۷۵)
Flag Counter