Brailvi Books

آئینہ عبرت
124 - 133
اور کچھ لوگوں کو ان کے نامۂ اعمال پیٹھ کے پیچھے سے ان کے بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے تو ان لوگوں سے خدا عزوجل کے عدل کی بنا پر بڑا سخت حساب لیا جائے گا جیسا کہ قرآن مجید میں ہے کہ
اِذَا السَّمَآءُ انۡشَقَّتْ ۙ﴿۱﴾وَ اَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتْ ۙ﴿۲﴾وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ ﴿ۙ۳﴾وَ اَلْقَتْ مَا فِیۡہَا وَ تَخَلَّتْ ۙ﴿۴﴾وَ اَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتْ ؕ﴿۵﴾یٰۤاَیُّہَا الْاِنۡسَانُ اِنَّکَ کَادِحٌ اِلٰی رَبِّکَ کَدْحًا فَمُلٰقِیۡہِ ۚ﴿۶﴾فَاَمَّا مَنْ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیۡنِہٖ ۙ﴿۷﴾فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیۡرًا ۙ﴿۸﴾وَّ یَنۡقَلِبُ اِلٰۤی اَہۡلِہٖ مَسْرُوۡرًا ؕ﴿۹﴾وَ اَمَّا مَنْ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ وَرَآءَ ظَہۡرِہٖ ﴿ۙ۱۰﴾فَسَوْفَ یَدْعُوۡا ثُبُوۡرًا ﴿ۙ۱۱﴾وَّ یَصْلٰی سَعِیۡرًا ﴿ؕ۱۲﴾  ـ1ـ
تو وہ جس کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا اس سے عنقریب آسان حساب لیا جائے گا اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوش و خرم ہو کر پلٹے گا اور وہ جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا وہ عنقریب موت مانگے گا اور بھڑکتی آگ میں داخل ہوگا۔(پ30 سورۃالانشقاق)
    الغرض ! خدا وند قہار و جبارعزوجل کے دربار میں حسابِ اعمال کا مرحلہ نہایت ہی دلسوز،بے حد خطرناک انتہائی روح فرسا و جان سو ز ہے، ارحم الراحمین اپنا فضل و کرم فرمائے اور تمام مومنین اہلِ سنت و جماعت کو اس  پُر خطر منزل سے سلامتی و عافیت کے ساتھ گزار کر منزلِ مقصود پر پہنچائے اور جہنم سے نجات عطا فرما کر جنت کی دائمی نعمتوں سے سرفراز فرمائے۔
آمین بحرمۃ النبی الامین علیہ الصلوۃ والسلام ابد الآبدین 

برحمتک یاارحم الراحمین.
1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:تووہ جواپنا نامہ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا اور اپنے گھر والوں کی طرف شادشادپلٹے گا اور وہ جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے وہ عنقریب موت مانگے گا اور بھڑکتی آگ میں جائے گا۔(پ۳۰،الانشقاق:۷۔۱۲)
Flag Counter