Brailvi Books

آئینہ عبرت
123 - 133
سُبْحٰنَکَ مَا یَکُوۡنُ لِیۡۤ اَنْ اَقُوۡلَ مَا لَیۡسَ لِیۡ ٭ بِحَقٍّ ؕؔ اِنۡ کُنۡتُ قُلْتُہٗ فَقَدْ عَلِمْتَہٗ ؕ تَعْلَمُ مَا فِیۡ نَفْسِیۡ وَلَاۤ اَعْلَمُ مَا فِیۡ نَفْسِکَ ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ عَلَّامُ الْغُیُوۡبِ ﴿۱۱۶﴾   ـ1ـ
(اے اللہ)تو پاک ہے میرے لیے یہ جائز نہیں کہ میں وہ بات کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہیں اگر میں نے ایسا کہا ہوگا تو ضرور تجھے معلوم ہوگاتو جانتا ہے جو میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے علم میں ہے بے شک تو ہی ہے سب غیبوں کا جاننے والا(پ 7، المآئدۃ آیت116)
    انبیاء اور رسولوں علیہم الصلاۃوالسلام کے بعد پھر فرشتوں سے حساب لیاجائے گا۔اس شدت حساب وسوال اور خداعزوجل کے غضب و جلال کو دیکھ کر تمام امتیں خوفزدہ ہو کر لرزاں و ترساں ہوجائیں گی۔
    پھر اللہ تعالیٰ حضرت جبرائیل علیہ السلام کو حکم فرمائے گا کہ جہنم کو حاضر کریں تو بہت سے فرشتے اس کی لگاموں کو پکڑے ہوئے جہنم کو لائیں گے اور جہنم چیختی چنگھاڑتی اور شور مچاتی ہوئی آئے گی اور تمام خلائق اس کی چیخ وچنگھاڑ کو سن کر اس طرح سہم جائیں گی کہ خوف و ہراس سے بے خود ہو کر سب لوگ گھٹنوں کے بل زمین پر گر پڑیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ کفارو مجرمین سے علیٰ رؤس الاشہاد (علی الاعلان ) سوال فرمائے گا اور لوگوں کے اعضاء ان کے کرتوتوں کو بیان کریں گے اور بھرے مجمع میں خوب رسوائیاں ہوں گی۔

    مؤمنین میں سے کچھ لوگوں کے نامۂ اعمال ان کے داہنے ہاتھ میں دیئے جائیں گے تو خدا عزوجل کے فضل کی بنا پر ان لوگوں سے بہت آسان حساب لیا جائے گا
1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:پاکی ہے تجھے مجھے روا نہیں کہ وہ بات کہوں جومجھے نہیں پہونچتی اگرمیں نے ایساکہاہوتوضرورتجھے معلوم ہو گاتوجانتا ہے جومیرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جوتیرے علم میں ہے بے شک توہی ہے سب غیبوں کا خوب جاننے والا۔(پ ۷، المآئدہ:۱۱۶)
Flag Counter