کے بجائے اللہ عزوجل کی رضا ہی کو پیش نظر رکھے گا اور مقصد حیات کو پانے کے ليے کوشاں رہے گا۔زیر نظر کتاب ''آئینہ عبرت'' موت کی یاد دلانے، غفلت سے بیدار کرنے، گناہوں سے نفرت دلانے، اور نیکیوں پر ابھارنے میں نہایت ہی ممد و معاون ہے۔ کتاب کی اسی افادیت کے پیش نظر دعوت اسلامی کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ'' اس کتاب کو جدید انداز میں شائع کررہی ہے جس میں درج ذیل امور شامل ہیں۔
کتاب کی نئی کمپوزنگ ،جس میں رموزِ اوقاف کا بھی خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
احتیاط کے ساتھ مکرر پروف ریڈنگ تاکہ اغلاط کا امکان کم ہو۔
حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج ۔
عربی وفارسی عبارات کی تطبیق و تصحیح۔
اورآخر میں ماخذ ومراجع کی فہرست مصنفین ومؤلفین کے ناموں، ان کے سن وفات اورمطابع کے ساتھ ذکر کردی گئی ہے۔
اس کتاب کوحتی المقدور احسن انداز میں پیش کرنے کے لیے درج بالا امور کو سرانجام دینے میں مجلس ''المدینۃ العلمیۃ '' کے علما نے جو محنت وکوشش کی ہے اللہ عزوجل اسے قبول فرمائے اور انہیں بہترین جزاعطافرمائے ،ان کے علم وعمل میں برکتیں دے اور دعوت اسلامی کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ '' اوردیگر تمام مجالس کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطافرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
شعبۂ تخریج مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوت اسلامی)