| آئینہ عبرت |
یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تم لوگ قبرستان جاؤ تو سورۂ فاتحہ اور قل ھو اللہ اور قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھ کر اس کا ثواب تمام قبرستان والوں کو پہنچاد و تو اس کا ثواب تمام قبر والوں کو پہنچ جائے گا۔(1)(احیاء العلوم ج ۴ ص۴۱۸)
(۸) حضرت ابو قلابہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
یہ بہت ہی جلیل الشان محدث کبیر ہیں اور بڑے مشہور عابد بھی ہیں۔یہ فرماتے ہیں کہ میں شام سے بصرہ جاتے ہوئے '' خندق '' میں اتر پڑا اور وضو کرکے میں نے دو رکعت نماز پڑھی اور ایک قبر پر سر رکھ کر سو گیا۔ پھر میں جاگا تو صاحبِ قبر مجھ سے شکایت کرنے لگا کہ تم نے آج کی رات مجھے تکلیف پہنچائی پھر وہ کہنے لگا کہ تم لوگ عمل کرتے ہو اور ہم عمل نہیں کرتے۔ سن لو! تمہاری دو رکعتیں تمام دنیا کی چیزوں سے بہتر ہیں۔ پھر یہ کہا کہ تم جا کر دنیا والوں سے ہمار اسلام کہہ دینا اور یہ بھی کہہ دینا کہ تمہاری دعائیں پہاڑوں کے مثل عظیم بن کرہم لوگوں کے پاس آیا کرتی ہیں۔(2)(احیاء العلوم ج ۴ ص۴۱۸)
(۹) حضرت محمد طوسی معلم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
ابوبکر رشیدی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد طوسی معلم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو خواب میں دیکھا تو انہوں نے فرمایا کہ ابوسعید صفاررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے کہہ دینا کہ ہمارا تمہارا تو معاہدہ تھا کہ ہم ایک دوسرے کو نہیں بھولیں گے تو ہم تو نہیں بدلے مگر
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ ، الباب السادس،بیان زیارۃ القبور والدعاء للمیت وما یتعلق بہٖ ،ج۵،ص۲۴۵ 2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ ، الباب السادس،بیان زیارۃ القبور والدعاء للمیت وما یتعلق بہٖ ،ج۵،ص۲۴۵