Brailvi Books

آئینہ عبرت
114 - 133
جنت میں داخل فرما اور عذاب ِ قبر و عذاب جہنم سے اس کو اپنی پناہ میں رکھ۔اس دعائے نبوی کو سن کر حضرت عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ کو یہ تمنا ہوگئی کہ کاش اس میت کی جگہ میری میت ہوتی۔(1)(مشکوٰۃ ج۱ ص۱۴۵)
 (۲) حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ وہ حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی قبر انور کے پاس آکر اس طرح کھڑے ہوتے کہ میں سمجھتا تھا کہ نماز شروع کردی ہے پھر وہ سلام عرض کرتے اور واپس لوٹ جاتے۔(2) 

                 (احیاء العلوم ج ۴ ص۴۱۷)
 (۳) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ جو مسلمان کسی مسلمان کی قبر پر گزرے اور سلام کرے تو دنیا میں اس سے جان پہچان رہی ہو یا نہ رہی ہو ہر حال میں قبر والا اس کے سلام کو سنتا ہے اور اس کے سلام کا جواب بھی دیتا ہے۔(3)

                     (احیاء العلوم ج ۴ ص۴۱۷)
 (۴) حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    یہ ایک تابعی بزرگ ہیں اور علم حدیث وفن قرأ ت کے ایک عظیم استاذ ہیں۔
1۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب الجنائز،باب الدعا للمیت فی الصلاۃ،الحدیث:۹۶۳، ص۴۷۹۔ مشکاۃ المصابیح،کتاب الجنائز، باب المشی بالجنازۃ، الحدیث:۱۶۵۵،ج۱،ص۳۶۱ 

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ ، الباب السادس،بیان زیارۃ القبور والدعاء للمیت وما یتعلق بہٖ ،ج۵،ص۲۴۳

3۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ ، الباب السادس،بیان زیارۃ القبور والدعاء للمیت وما یتعلق بہٖ ،ج۵،ص۲۴۴
Flag Counter