Brailvi Books

آئینہ عبرت
100 - 133
چیخ نکل گئی اور میں نے کہا کہ مالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی ماں مالک بن دینارکو روئے۔ (یعنی مالک بن دینار مرجائے) (1)(احیاء العلوم ج ۴ ص۱۶۰)
(۱۰) حضرت حاتم اصم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ اچھے مکان پر ناز نہ کرو، جنت سے زیادہ اچھا مکان اور کو ن سا ہوگا ؟ مگر حضرت آدم علی نبیناوعلیہ الصلاۃوالسلام کے ساتھ جوکچھ ہوااسی جگہ ہوا اور عبادت کی کثرت پر غرور نہ کرو، ابلیس سے بڑا کون عابد ہوگا مگر اس کو کیا ملا ؟ اور علم کی زیادتی پر گھمنڈ نہ کرو دیکھو بلعم بن باعوراء کو خدا عزوجل کا اسم اعظم معلوم تھا مگر اس کا کیا انجام ہوا؟ کہ وہ کافر ہوگیا اور اس کی زبان لٹک کر سینے پر آگئی اور نیکوں کی زیارت سے بھی فریب نہ کھاؤ، دیکھو حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو ابولہب اور ابو طالب نے دیکھا صحبت بھی اٹھائی، قرابت بھی تھی مگر ان دونوں کو کچھ نفع نہیں پہنچا۔ (2)(احیاء العلوم ج ۴ ص۱۶۰)
(۱۱) حضرت سری سقطی و عطاء سلمی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہما
    یہ دونوں اولیاء کاملین رحمۃاللہ تعالیٰ علیہم میں سے ہیں، حضرت سری سقطی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں روزانہ اپنی ناک کو بغور دیکھتا ہوں کہ کہیں گناہوں کی وجہ سے میرا منہ کالا تو نہیں ہوگیا ؟
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب الخوف والرجاء،بیان أحوال الصحابۃ والتابعین والسلف الصالحین فی شدۃ الخوف،ج۴،ص۲۲۷

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب الخوف والرجائ،بیان أحوال الصحابۃ والتابعین والسلف الصالحین فی شدۃ الخوف،ج۴،ص۲۲۸
Flag Counter