Brailvi Books

اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں
9 - 50
ایسی رُوحانیت لئے ہوئے تھا کہ صدر الشریعہ رحمۃاللہ تعالی ٰ علیہ کے دل سے طِبابَت(یعنی علاج معالجے کے پیشے) کاخیال جاتارہا۔ پھرمطب چھوڑااوراعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت جیسے عظیم رُوحانی طبیب کی زیر نگرانی بریلی شریف ہی میں رہ کر دینی کاموں میں مصروف ہوگئے اور علمِ دین کی اِشاعت کے ذریعے لوگوں کا رُوحانی علاج کرنے لگے ۔
  لئے بیٹھا تھا عشقِ مصطفےٰ کی آگ سینے میں

                  ولایت کا جبیں پر نقش ، دل میں نو ر وحد ت کا

(تذکرۂ صدر الشریعہ، ص ۱۲،مُلخصًّا)
مَدَنی پھول
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی اِنفرادی کوشش کے نتیجے میں دوبارہ علمِ دین کے شعبے سے وابستہ ہونے والے صدر الشریعہ علیہ رحمۃُ ربِّ الوَرٰی وہی ہستی ہیں جنہوں نے مسلمانانِ پاک وہند کو اُردو زبان میں ''بہارِ شریعت ''جیسا علمی خزانہ عطا کیا ۔''بہارِ شریعت '' فقۂ حنفی کا بہترین اِنسائیکلوپِیڈیا (یعنی معلوماتی مجموعہ)ہے ۔ شیخِ طریقت ،امیر اہلسنّت ، بانیئ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رضوی دامت برکاتہم العا لیہ اِس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اپنے تمام مُرِیدِین و متعلقین کوبہار شریعت پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ''مَدَنی انعامات'' کے 70 ویں اور72 ویں مدنی انعام
Flag Counter