میں ارشاد فرماتے ہیں : ''کیا آپ نے اس سال کم ازکم ایک مرتبہ بہار شریعت حصہ 9 سے مُرْتَد کا بیان ، حصہ 2 سے نَجَاستوں کا بیان اور کپڑے پا ک کرنے کا طریقہ، حصہ 16سے خرید و فروخت کا بیان ، والدین کے حقوق کابیان(اگرشادی شدہ ہیں تو ) حصہ7سے مُحَرَّمات کا بیان اور حُقُوقُ الزَّوْجَیْن ،حصہ8 سے بچوں کی پَرْوَرِش کا بیان، طلاق کا بیان ،ظِہار کا بیان اور طلاقِ کِنایہ کا بیان پڑ ھ لیا یا سن لیا ہے؟ کیاآپ نے بہارِ شریعت یانماز کے اَحکام (رسائل عطاریہ حصہ اوّل) سے پڑھ یا سن کر اپنے وضو، غسل اور نماز دُرُست کرکے کسی سُنّی عالِم یا ذمہ دار مبلغ کو سنا دیئے ہیں ؟''
الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے علمی وتحقیقی شعبے کی مجلس المدینۃ العلمیۃ نے بہارِ شریعت کی تخریج وتسہیل وحواشی کا کام شروع کر رکھا ہے ۔تادمِ تحریر اس کی جِلد اوّل(حصہ1 تا6 )،حصہ7،8،9،16 مکتبۃ المدینہ سے چھپ کر منظرِ عام پر آچکے ہيں ۔ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃََ طلب فرمائیں۔ یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں بھی اولیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطافرما،علمِ نافِع اور عملِ صالِح کی دولت سے مالامال فرما ، تادمِ آخر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستقامت عطا فرما۔ اٰمین بجاہ ا لنبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو