والے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نیز سب کے سب اَنبیاءِ کرام علیہم الصلوۃ والسلام نے نیکی کی دعوت کے کام میں اِنفرادی کوشش فرمائی ہے۔ہمیں بھی چاہے کہ انفرادی کوشِش کے ذَرِیعے خوب خوب نیکی کی دعوت دیتے جائیں اور ثواب کا خزانہ لوٹتے جائیں۔انفرادی کوشش کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت برکاتہم العالیہ کے بیان کے تحریری گلدستے''جنّتی محل'' اور مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب''انفرادی کوشش'' کا ضرورمطالعہ کیجئے اور عملی طریقہ سیکھنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر اختیار کیجئے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل کرنے اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔