اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں |
''دعوت اسلامی'' ہمیں ایسا ماحول فراہم کرتی ہے جس میں رہ کر سنتوں پرعمل کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے، بے عمل اَعمالِ صالحہ کی طرف راغب ہوجاتے ہیں۔ فیشن کے متوالے سنتوں کے دیوانے بن جاتے ہیں اور گناہوں کی دلدل سے نکل کر سنتوں کے پُربہا رگلشن میں آجاتے ہیں۔چہرے پرداڑھی شریف کا نورآجاتا ہے، سر پر عمامے شریف کاتاج اورجسم پر سفید نورانی لباس اپنی ضیائیں بکھیرنے لگتا ہے۔ پھر اس رنگ میں رنگا ہوااسلامی بھائی سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر نظرآنے لگتا ہے۔
اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے سچی وابستگی عطا فرمائے اور تادم آخر اسی ماحول میں رہنے کی توفیق عطافرمائے!
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
اُن کا دیوانہ عمامہ اور زُلف ورِیش میں واہ! دیکھو تو ذرا لگتا ہے کیسا شاندار
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو