Brailvi Books

اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں
41 - 50
فرمارہے ہیں۔ میں نے صبح کو حاضر ِ خدمت ہو کر اپنے اس فعل شَنِیعہ( برے فعل) سے توبہ کی۔اس حکایت کے راوی کہتے ہیں کہ'' آج میں اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہوں کہ سید صاحب کے چہرہ پر نہایت خوش نما داڑھی موجو د ہے ۔ ''( حیات اعلی حضرت ،ج۳،ص۲۳۸)
نگاہِ ولی میں وہ تاثیر دیکھی 

بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی
مَدَنی پھول
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! داڑھی بڑھانا تمام انبیاء کرام علیہم السلام بلکہ خودہمارے میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کی پیاری اور پاکیزہ سنت ہے۔ داڑھی بڑھانے کی ہمارے پیارے آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ آلہ وسلم نے بہت تاکید فرمائی ہے۔سچے عاشق کی یہ شان ہے کہ وہ اپنے محبوب کی ہر ہر اَدا کواپنانے کی کوشش کر تاہے ۔ کبھی بھی ا پنے محبوب کی ناپسندیدہ چیزوں کے قریب نہیں جاتا بس اسکی یہی خواہش ہوتی ہے کسی طرح میرامحبوب مجھ سے راضی رہے۔ لیکن یہ سب باتیں اُسی وقت دل ودماغ میں راسِخ ہوتی ہیں جب ایسا ماحول ملے جس میں رہ کرخوف ِخدا و عشقِ مصطفےٰ عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعا لیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی دولتِ عظمیٰ نصیب ہو۔ الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنت کی غیرسیاسی عالمگیرتحریک
Flag Counter