Brailvi Books

اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں
39 - 50
پر بجز رونے کے کچھ جواب نہ دیا۔ تھوڑی دیر کے بعد حضور نے پھر فرمایا:'' رونے سے کوئی نتیجہ نہیں، مطلب کہیے!'' اس پر انہوں نے سارا واقعہ بیان کیا۔ یہ سن کر ارشاد فرمایا: ''میرے پاس کس لیے آئے ہیں؟'' یہ سن کروہ صاحبزادے پھر رونے لگے اور جو ترکیب ہم لوگوں نے بتائی تھی اس کے کہنے کی انہیں جرأت نہ ہوئی۔ اس کے بعد حضور یہ فرماتے ہوئے تشریف لے گئے کہ'' آپ قیام کریں مجھے کام کرنا ہے۔'' ہم نے نوجوان کو تسلی دیتے ہوئے کہا:'' آپ ڈریں نہیں اور نمازِ ظہر کے وقت تجدیدِ بیعت کے لئے عرض کردیں۔'' بعد نماز ِظہر پیر طریقت رہبرشریعت اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت جب اپنی نشست گاہ پر جلوہ گر ہوئے تواس نوجوان نے تجدیدِ بیعت کے لئے عرض کی۔ آپ رحمۃاللہ تعالی علیہ نے ارشاد فرمایا: ''جب آپ وہاں بیعت ہوچکے ہیں پھر مجھ سے کیوں کہا جاتا ہے؟ عرض کی :''حضور !مجھ سے قصور ہواہے اپنے قصور کی معافی چاہتا ہوں، لوگوں کے بہکانے میں آگیا تھا۔'' فرمایا:'' خوب غور کرلو! سوچ لو! سمجھ لو! مجھے مرید کرنے کا شوق نہیں ہے مگر یہ کہ لوگ صراطِ مستقیم پر قائم رہیں، یہ ٹھیک نہیں کہ آج اِس دروازہ پر کھڑے ہیں، کل اُس دروازہ پر،یَک دَرْگِیر مُحْکَم گِیر۔ ''انہوں نے ہاتھ جوڑ کر عرض کی:''حضور!اب ایسا ہی ہوگاخداکے لئے میری خطا معاف فرمادیجئے۔'' یہ سن