Brailvi Books

اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں
28 - 50
جس طرح بدگمانی کرنا منع ہے اسی طرح لوگوں کو بدگمانی سے بچانابھی بہت ضروری ہے۔حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :
'' مَنْ سَلَکَ مَسَالِکَ التُّہَمِ اُتُّھِمَ
یعنی جو تہمت کے راستوں پر چلے گا اسے تہمت لگے گی۔'
'(المقاصد الحسنۃ ،الحدیث ۱۱۳۳،ج۱،ص۴۲۱ دارالکتاب العربی بیروت)
یہ بھی معلوم ہوا کہ مسجدوں کو ہر طرح کی بدبو سے بچانابہت ضروری ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کے گھروں کو ہمیشہ صاف ستھرا اور خوشبو دار رکھنا چاہے مسجد وں کو صاف ستھرا رکھنے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت برکا تہم العالیہ کا رسالہ'مسجدیں خوشبوداررکھئے'' کا مطالعہ فرمائیں۔ اَللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ہر ہر دینی معاملے میں احتیاط سے کام لینے کی توفیق عطا فرمائے اور مساجد کا ادب و احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ ا لنبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم 

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(12) تارکِ سنّت پر انفرادی کوشش
    حاجی خدابخش صاحب بھی ان سعادت مندوں میں سے تھے جو امامِ اہلسنّت، مجددِ دین وملت ،رہبر شریعت ، پیر طریقت، سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا
Flag Counter