ہمیں بھی چاہے کہ ہم اپنی ذات کی خاطر کسی پر شِدّت وسختی نہ کریں ہماری محبت وعداوت صرف اور صرف اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالی علیہ اٰلہ وسلم کے لئے ہونی چاہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں حکمتِ عملی کے ساتھ دین متین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ ا لنبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(11) لوگوں کو بَد گُما نی سے بچاؤ!
برسات کا موسم تھا، عشاء کے وقت ہوا کے تیز جھونکے مسجد کا چراغ باربار گل کررہے تھے۔اس زمانے میں ناروے کی دیاسلائی استعما ل ہوتی تھی جسے