Brailvi Books

اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں
23 - 50
کے لئے ضرور کہا تھاتاکہ دینی کتابیں محفوظ رہیں۔''(حیاتِ اعلیٰ حضرت، ج۱،ص۹۶)
مَدَنی پھول
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس ایمان افروز حکایت سے ہمیں یہ درس ملا کہ دینی اُمور میں ہمیشہ خوش اُسلوبی سے کام کرنا چاہے۔ مسجدوں اور دیگر دینی عمارتوں میں صفائی اور معیار کو پیش نظر رکھنا چاہے۔ یہ نہ ہو کہ اپنے ذاتی گھروں پر تو خوب دل کھول کر خرچ کریں لیکن جب دین کا معاملہ آئے تو سستی وکوتاہی اور کنجوسی سے کام لیں۔ دین کا درد رکھنے والوں کو یہ بات کسی طرح بھی ز یب نہیں دیتی۔اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں شیطا ن کے مکرو فریب سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے تن، من، دھن قربان کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بجاہ ا لنبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم 

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (10) جذبا تی مُرید پر   اِنفرادی کوشش
     پاک وہند کی سرزمین پرجب بعض لوگوں نے اللہ و رسول جَلَّ جلالہُ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی توہین کرکے اپنا دین و ایمان بگاڑا اور خُودکو دائرہ اسلام سے خارِج
Flag Counter