Brailvi Books

اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں
22 - 50
ہواُس کی اجازت ہے۔ جوکوئی سونے، تانبے یا پیتل کی انگوٹھی پہنے یا چاندی کی ساڑھے چار ماشے سے زیادہ وزن کی ایک انگوٹھی پہنے یا کئی انگوٹھیاں پہنے اگرچہ سب مل کر ساڑھے چار ماشے سے کم ہوں تو اسکی نماز مکروہ تحریمی ہے۔'' ایک عالمِ باعمل کے اس کلام نے ان صاحب کے دل پر جو روحانی اثر کیا ہوگااسے بیان کرنے کی حاجت نہیں ۔
(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، حصہ دوم ،ص۱۹۷،مکتبۃ المدینہ)
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(9) مِعمَار پر انفرادی کوشش
    خلیفۂ اعلی حضرت مولانا سیدایوب علی علیہ رحمۃاللہ القوی کا بیان ہے :'' مسجد شریف کی توسیع کے لئے غسل خانہ، کنواں،وضوخانہ وغیرہ پر چھت ڈالنی تھی۔ مستری علی حسین قادری رضوی مرحوم علیہ رحمۃالقیوم نے سُتُونوں کی تعمیر شروع ہی کی تھی کہ ظہر کے وقت اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت تشریف لائے اور ستونوں کو دیکھ کرارشادفرمایا :'' بھائی علی حسین! مسجد کے لئے یہ سُتُون کچھ اچھے معلوم نہیں ہوتے ، انہیں خوبصورت بنائیے ۔'' پھر فرمایا:''میں نے اپنے ذاتی مکان کی تعمیر کے وقت کبھی دخل اندازی نہیں کی ۔صرف مضبوط و خوبصورت الماریاں بنانے
Flag Counter