شریف کے پاس بیٹھادُرُود شریف پڑھ رہاتھا کہ میری آنکھ لگ گئی ۔سر کی آنکھیں تو کیا بند ہو ئیں دل کی آنکھیں کھل گئیں،کیادیکھتا ہوں کہ ایک نورانی چہرے والے بزرگ تشریف فرماہیں جنہوں نے سفیدلباس زیبِ تن کیا ہوا ہے اور سفیدرنگ کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ان کے پیچھے بھی چندنورانی چہرے والے بُزُرگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نے اُنہی میں سے ایک سے پوچھا کہ یہ بزرگ کون ہیں؟'' انہوں نے فرمایا:'' یہ سنیوں کے امام سیدی اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمن ہیں۔'' تو یوں مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے سیدی اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمن کی خواب میں زِیارت نصیب ہوگئی۔