Brailvi Books

اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں
18 - 50
گیا ۔الحمدللہ عَزّوَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی36سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمت کررہی ہے۔ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دین متین کی خدمت اَحسن انداز میں کرنے کے لئے آپ بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں !اِنْ شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ خوفِ خدا و عشقِ مصطفٰے، اعما لِ صالحہ کی دولت بیش بہا حا صل ہوگی،  گناہوں سے نفرت کا ذہن بنے گا اورہماری آخرت سنورنے کے اسباب بن جائیں گے۔ عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر اختیار کیجئے ، ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو فیضانِ رضا بھی نصیب ہوگا ایسی ہی ایک بہار ملاحظہ ہو:
مَدَنی قافلے کی برکت سے اعلیٰ حضرت کا دیدار ہوگیا
     پنجاب(پاکستان)کے شہرخانیوال کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے علاقے کے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائی کافی عرصے سے اِنفرادی کوشش کے ذریعے مجھے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دِلارہے تھے لیکن میں ہمیشہ ان کو ٹال دیا کرتا تھا۔آخر کار اُن کی اِنفرادی کوشش کاثَمَرہ ظاہر ہوا اور میں مَدَنی قافلے کامسافربن گیا۔ ہمارامدنی قافلہ خانیوال کے ایک دیہاتی علاقے میں موجود ایک بزرگ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے مزار شریف سے ملحق ایک مسجد میں ٹھہرا۔مدنی قافلے کے آخری دن میں اُن بزرگ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے مزار
Flag Counter