Brailvi Books

آدابِ طعام
445 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
کيساتھ دعوتِ اسلامی کیلئے تائیدی مکتوب مرحمت فرمایا ۔آپ کی مسلکِ اہلِسنّت سے مَحَبَّت صد کروڑ مرحبا!بے مانگے بابُ المدینہ کے قَلْب میں واقِع اپنی زیرِ تَو لِیَت جامِع مسجِد گلزارِ حبیب (واقِع گلستانِ اوکاڑوی بابُ المدینہ کراچی )میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی اجازت کی سعادت عنایت فرمائی ۔ چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کا اوّلین مَدَنی مرکزجامِع مسجِد گلزارِ حبیب بنا۔اُن کی حِینِ حیات اور بعدِوَفات ہم نے برسوں تک وہاں ہفتہ وا ر سُنّتو ں بھر ا اِجتماع کیا ۔ عاشِقانِ رسول کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہوتا رہا یہاں تک کہ جامِع مسجد گلزارِ حبیب اجتماع کے لئے ناکا فی ہوگئی ،اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسباب مُہَیّا کئے، سب اسلامی بھائیوں نے مل کرخوب بھاگ دوڑ کی، کم و بیش سوا دو کروڑ پاکستانی روپے کا چندہ اکٹّھاکیا اور (پُرانی)سبزی منڈی کے پاس بابُ المد ینہ کراچی میں تقریباً 10 ہزارگز کا پلاٹ خریدا اور پھر مزید کروڑوں روپے کے چندے سے عظیمُ الشّان عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ قائم کیا گیا جس میں شاندار مسجد ،مَدَنی کاموں کیلئے مُتَعَدَّدمَکاتِب اور جامِعۃُ المدینہ کی عالی شان عمارت کے ذَرِیعے لاکھوں مسلمان فیضانِ مدینہ لوٹ رہے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
سنّت کی  بہار آئی  فیضانِ مدینہ میں

رحمت کی گھٹا چھائی فیضانِ مدینہ میں
Flag Counter