Brailvi Books

آدابِ طعام
443 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
شام وُہی اسلامی بھائی مَحَبَّت بھرے انداز میں ایک دم اِصرار پر اُتر آئے کہ آج تو تم کو چلنا ہی پڑے گا ، میں ٹالتا رہا مگر وہ نہ مانے اور دیکھتے ہی دیکھتے اُنہوں نے رِکشہ روک لیا اور بڑی مِنَّت کیساتھ کچھ اس انداز میں بیٹھنے کیلئے درخواست کی کہ اب مجھ سے اِنکار نہ ہوسکا ، میں بیٹھ گیا اور ہم دعوتِ اسلامی کے اوَّلین مَدَنی مرکز جامِع مسجِد گلزارِ حبیب آپہنچے ۔جب دعاء کیلئے بتّیاں بجھائی گئیں تو یہ سمجھ کر کہ اجتِماع ختم ہوگیا ،میں اُٹھ گیا، مجھے کیا معلوم کہ اب آنے والے لمحات میں میری تقدیر میں مَدَنی انقِلاب برپا ہونے والا ہے۔ خیر میرے اُس مُحسِن اسلامی بھائی نے مَحَبَّت بھرے انداز میں سمجھابجھاکر مجھے جانے سے روکا،میں دوبارہ بیٹھ گیا ۔ اندھیرے میں بآوازِ بُلند ذِکرُ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی دھوم نے میرا دل ہِلادیا ! خدا کی قسم ! میں نے زندَگی میں کبھی ایسی رُوحانیت دیکھی تھی نہ سُنی تھی۔ پھر جب رِقّت انگیز دعاء شُروع ہوئی تو شرکائے اجتِماع کی ہِچکیوں کی آوازبُلند ہونے لگی حتیّٰ کہ میرے جیساپتھّردل آدَمی بھی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا ،میں نے اپنے گُناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کا ہوکر رَہ گیا ۔
تمہیں  لُطف  آجائے   گا  زندگی  کا 	  قریب  آ کے  دیکھو  ذرا مَدَنی  ماحول

تَنَزُّل کے گہرے گڑھے میں تھے اُن کی   ترقّی   کا   باعِث   بنا   مَدَنی   ماحول

                      یقینا  مقدّر  کا  وہ  ہے  سکندر

                      جِسے خیر سے مل گیا  مَدَنی ماحول
Flag Counter