| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
چھوٹی چھوٹی باتوں سے بھی بچنا چاہئے۔
(اَخلاقُ الصالحین ص ۵۶ مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اپنے دل میں اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تعالی کا احتِرام پیدا کرنے کیلئے فیضانِ اولیاء سے مالا مال دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت فرمایئے پھر دیکھئے آپ پر کیسا مَدَنی رنگ آتا ہے ! ترغیب کیلئے دعوتِ اسلامی کی ایک ''بہار'' پیش خدمت ہے، چُنانچِہ
(۵۴)میری بدمَعاشی کی عادت کیسے خَتْم ہوئی ؟
بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے ، اٹھتی جوانی اوراچھّی صحّت نے مجھے مغرور بنا دیاتھا ،نِت نئے فینسی ملبوسات سِلوانا ، کالج آتے جاتے بس کا ٹکٹ بھُلانا، کنڈیکٹر مانگے تو بدمعاشی پر اُتر آنا ،رات گئے تک آوارہ گردی میں وقت گنوانا ،جُوا میں پیسے لُٹانا وغیرہ ہر طرح کی مَعصِیَّت مجھ میں سرایت کئے ہوئے تھی ۔والِدَین سمجھا سمجھا کر تھک چکے تھے ،مجھ بدکا ر کی اصلاح کیلئے دعاء کرتے کرتے امّی جان کی پلکیں بھیگ جاتیں ۔ہمارے عَلاقے کے ایک اسلامی بھائی کبھی کبھی سرسری طور پر دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کردیتے ،میں بھی سُنی اَن سُنی کردیتا ۔ ایک بار اِجتِماع والی