| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
لی، حیرت انگیز طور پر ٹرین ٹھہری رہی ، نَماز سے فارِغ ہو کر ہم جُوں ہی سُوار ہوئے ، ٹرین چل پڑی اوروہ لڑکا اُسی بَینچ پر بیٹھا لا پرواہی سے اِدھر اُدھر دیکھتا رہا۔ اِس سے مجھے اندازہ ہوا کہ وہ کوئی ''مجذوب'' ہو گاجس نے ہمیں نَماز پڑھانے کیلئے اپنی روحانی طاقت سے ٹرین کو روک رکھا تھا!اللہ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
تین چیزیں تین چیزوں میں پوشیدہ ہیں
خلیفہ اعلیٰ حضرت، فقیہِ اعظم، مولیٰنا ابو یوسف محمد شریف کوٹلوی علیہ رحمۃ اللہ القوی نَقْل فرماتے ہیں،'' اللہ تعالیٰ نے تین چیزوں کو تین چیزوں میں پوشیدہ رکھا ہے (۱)اپنی رِضا کو اپنی اطاعت میں اور(۲)اپنی ناراضگی کو نافرمانی میں اور(۳)اپنے اولیا کو اپنے بندوں میں پوشیدہ رکھا ہے۔''لہٰذا ہر اطاعت اور ہر نیکی کو عمل میں لانا چاہئے کہ معلوم نہیں کس نیکی پر وہ راضی ہو جائے اورہر چھوٹی سے چھوٹی بدی سے بچنا چاہئے ، کیونکہ پتا نہیں کہ وہ کس بدی پر ناراض ہو جائے مَثَلاً کسی کی لکڑی کا خِلال کرنا ایک معمولی سی بات ہے یا کسی ہمسایہ کی مٹّی سے اس کی اجازت کے بِغیر ہاتھ دھونا گویا ایک چھوٹی سی بات ہے مگر چُونکہ ہمیں معلوم نہیں۔ اس لئے ممکِن ہے کہ اس برائی میں حق تعالیٰ کی ناراضگی مَخفی ہو تو ایسی