Brailvi Books

آدابِ طعام
402 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
ہوئی ایک ٹیوب لائٹ کی طرف گئی ، یہ ٹیوب کسی فنی خرابی کی وجہ سے کبھی جلتی تھی، کبھی بجھتی تھی ، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ٹیوب سے مخاطب ہو کر فرمایا، '' اری ٹیوب ! تو کبھی جلتی ہے ، کبھی بجھتی ہے، حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نورِ مبارک سے تمام جہان روشن ہو گیا اور تو کیوں ناشکر ی بنتی ہے۔ خبردار ! خبردار !توبُجھی تو۔۔۔۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اس ارشاد سے نعرہ رسالت کی گونج پڑ گئی، تمام حاضِرین نے ملا حَظہ فرمایا کہ وہ ٹیوب لائٹ اختِتامِ جلسہ تک مُتَواتَر روشن رہی۔                    (ایضاً ۲۶۳)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
گیھوں گُھن سے بچیں سروں کے درد مٹیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے!باعمل عُلَماء کی بھی کیا شان ہوتی ہے! ہمیں ہر دم علمائے اہلسنّت کے دامن سے وابستہ رَہنا چاہئے۔ عُلَمائے حق کی رِفعتوں کا اس سے اندازہ لگایئے جیسا کہ حضرتِ سیِّدُناکمال الدین الدّمیری رحمۃ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں، بعض اہلِ علم حضرات کے ذَرِیعے مجھے معلوم ہوا ہے، اگرمدینہ منوَّرہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
کے مشہور''فُقَہائے سبعہ'' یعنی سات عُلَمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تعالیٰ کے اسمائے گرامی کسی پرچے میں لکھ کر گیہوں میں رکھ دیئے جائیں تواِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ   گُھن(یعنی اناج کا کیڑا )نہیں لگے گا ، اگر دردِ
Flag Counter