(۲۹)لنگڑے لُولوں کو بھی حصّہ ملے
حکیم محمد اشرف قادری چشتی انار کلی سردار آباد(فیصل آباد)لکھتے ہیں، ''میری شادی ہونے کے طویل عرصہ بعد تک اولاد نہ ہوئی ۔ حُصُولِ اولاد کے لئے دوائیں استِعمال کیں، دعائیں مانگیں اور وظائف پڑھے مگر گوہرِمُراد ہاتھ نہ آیا۔ بِالآخِر حضرت مُحَدِّث اعظم پاکستان حضرتِ مولیٰنا سردار احمد
کی خدمتِ بابَرَکت میں محرومئ اولاد کا تذکِرہ کر کے دُعا کا طالِب ہوا ۔ انہی دنوں میرے ہمسائے چودھری عبد الغفور نے مجھے بتایا، تین دن سے مجھے خواب میں ایک بُزُرگ نظر آتے ہیں، ان کے سامنے آپ کھڑے ہیں اور آپ کی گود میں چاند سا خوبصورت بیٹا ہے۔ اُن بُزُرگ نے فرمایا،''حکیم صاحِب! ایک بکرا صَدَقہ دیں جس میں سے لنگڑے لُولوں کو بھی حصّہ ملے ''چُنانچِہ میں نے حضرتِ مُحَدِّثِ اعظم پاکستان علیہ رحمۃ المنّان کی جناب میں اس خواب کا ذکر کیا اور عرض کی، میرا
ہم کو اے عطّاؔر سُنّی عالموں سے پیار ہے
اِن شاءَ اللہ عَزَّوّجَلَّ دوجہاں میں اپنا بیڑا پار ہے