Brailvi Books

آدابِ طعام
396 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
لے جاتے ،یہاں تک کہ تمام لشکر نے کھائِیں اور جو باقی رَہ گئیں ان کے بارے میں فرمایا، اے ابو ہُریرہ ! ان کو اپنے تَوشہ دان میں رکھ لو اور جب چاہو ہاتھ ڈال کر ان میں سے نِکال لیا کرو لیکن تَوشہ دان نہ اُنڈَیلنا ! حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُر یرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حُضُور سر ورِکائنات، شاہِ موجودات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کی ظاہِری حیاتِ مبارَکہ کے زمانے میں اور حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صِدّیق اور حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم اور حضرتِ سیِّدُنا عثمان غنی علیھم الرضوان کے عَہدِ خِلافت تک ان ہی کَھجوروں سے کھاتا رہا۔ اور خَرچ کرتا رہا تَخمیناً(یعنی اندازاً )پچاس وَسْق تو فی سبیلِ اللہ دیں اور دو سو وَسْق سے زِیادہ میں نے کھائِیں۔ جب حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید ہو گئے تو وہ تَوشہ دان میرے گھر سے چوری ہو گیا۔
(الخصائصُ الکُبریٰ ج۲ ص ۸۵)
 اللہ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
 (حدائقِ بخشِش شریف)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! وَسْق ساٹھ صاع کا اور ایک صاع 270 تولہ (یعنی تین سیر چھ چھٹانک)کا ہو تا ہے۔اِس حساب سے ان 21 کَھجوروں میں سے
کون دیتا ہے دینے کو مُنہ چاہئےﷺ 

 دینے  والا  ہے  سچّا  ہمارا  نبی
Flag Counter