Brailvi Books

آدابِ طعام
393 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے ! دعوتِ اسلامی والوں پر سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار ، شَہَنْشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاکتنا بڑا کرم ہے ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں میں بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دھومیں ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ لاکھوں لاکھ اسلامی بہنوں نے بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو قَبول کیا، فیشن پرستی سے سَرشار مُعاشَرہ میں پروان چڑھنے والی بے شمار اسلامی بہنیں گناھوں کے دَلدَل سے نکل کر اُمّہاتُ الْمُؤمِنِین اورشہزادئ کونَین بی بی فاطِمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہنَّ کی دیوانیاں بن گئیں۔ گلے میں دُوپٹاّ لٹکا کر شاپنگ سینڑوں اور مَخلوط تفریح گاہوں میں بھٹکنے والیوں ، نائٹ کلبوں اور سنیما گھروں کی زینت بننے والیوں کو کربلا والی عِفَّت مَآب َّ شہزادیوں رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی شرم و حیا کی وہ بَرَکتیں نصیب ہوئیں کہ مَدَنی بُرقَع اُن کے لباس کا
جُزوِ لایُنْفَک ۱؎
بن گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی مُنّیوں اور اسلامی بہنوں کو قراٰنِ کریم حِفظ ونا ظِرہ کی مفت تعلیم دینے کیلئے کئی مدارسُ المدینہ اور عالِمہ بنانے کیلئے مُتَعَدَّد جامِعاتُ المدینہ قائم ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی میں '' حافِظات ''اور '' مَدَنِیّہ عالِمات'' کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
(1) یعنی وہ حصہ جو جدا نہ ہوسکے
 	  مِری جس قَدَر ہیں بہنیں ، سبھی مَدَنی بُرقع پہنیں

           انہیں    نیک   تم   بنانا    مَدَنی   مدینے  والے
اسلامی بہنوں میں مدنی اِنقلاب
Flag Counter