Brailvi Books

آدابِ طعام
392 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
ہے، ''ہم ایک بار مسلمانوں کی گُنجان آبادی والے عَلاقے small health
جس کو ہم اپنے مَدَنی ماحول میں '' مکّی حلقہ'' کہتے ہیں میں عَلاقائی دورہ کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے کیلئے گھر گھر جارہے تھے ۔ اس دَوران ایک گھر پر دستک دی تو ایک عمر رسیدہ خاتون نکلیں جن کا میر پور(کشمیر )سے تعلّق تھا، اردو اور انگلش سے نا بلد تھیں۔ ہم نے سر جُھکاکر پنجابی میں نیکی کی دعوت پیش کی اور عرض کی کہ گھر کے مَردوں کو فُلاں وَقت مسجِد میں بھیج دیجئے۔ ہم جب جانے لگے تو وہ کہنے لگیں ، اب میری بھی سنو، ہمارے پاس وَقت کم تھا اس لئے آگے بڑھ گئے مگر ہمارے ایک اسلامی بھائی ٹھہر گئے ۔ بڑی بی فرمانے لگیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے چند ہی روز پہلے یہ مبارَک خواب دیکھا تھا کہ سرکار ِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سبزسبز عمامہ شریف والوں کے جھرمٹ میں مسجدُالنَّبَوِیِّ الشَّریف علٰی صاحِبِہا الصَّلٰوۃ وَالسَّلام سے باہَر کی طرف تشریف لا رہے ہیں۔'' اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قدرت کہ آج وُہی سبز عمامے والے میرے گھر نیکی کی دعوت دینے آ گئے ! اُن کو اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتِماع کی دعوت دی گئی۔ اب وہ اپنے خاندان کی اسلامی بہنوں سمیت باقاعِدگی کے ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت فرماتی ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
          ہیں غلاموں کے جُھرمَٹ میں بدرالدُّجےٰ

          نورہی    نور  ہر  سُو  مدینے   میں  ہے
Flag Counter