| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
کوکرنے کے بجائے سبھی کو کر دینا چاہئے ۔ ہم جتنوں کو بھی ایصالِ ثواب کریں گے سبھی کو برابر برابر ہی پہنچے گا اور ہمارے ثواب میں بھی کوئی کمی نہ ہو گی۔ ۱؎یہ بھی پتا چلا کہ ہمارے میٹھے میٹھے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بے حد اُنسِیَّت رکھتے ہیں۔حضرتِ سیِّدُنا عَمرِو بنُ العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب''غَزوہ سَلاسِل''سیواپَس لوٹے تو اُنہوں نے عرض کی، یا رسولَ اللہ !عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آپ کو تمام لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ فرمایا، عائِشہ۔ اُنہوں نے پھر عرض کی، مردوں میں ؟ فرمایا، ان کے والِد (یعنی حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صِدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ )
(صحیح البخاری ج۲ص۵۱۹حدیث۳۶۶۲)
بنتِ صِدّیق آرامِ جانِ نبی اُس حَریمِ بَراءَ ت پہ لاکھوں سلام یعنی ہے سورہ نور جن کی گواہ اُن کی پُر نور صورت پہ لاکھوں سلام
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
(۲۵)بڑی بی کا ایمان افروز خواب
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی والوں پر جھوم جھوم کر بار انِ رحمت برستی ہے،عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی بھی کیا خوب بہاریں ہیں۔ چُنانچِہ برمِنگھم (.U.K)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز و الفاظ میں پیش خدمت
(۱)مزید معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ سے رسالہ فاتحہ کا طریقہ ھدیۃً حاصل کرکے پڑھئے۔