Brailvi Books

آدابِ طعام
390 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
عنہم کی اَرواحِ مقدّسہ کے لئے ہی خاص ایصالِ ثواب کرتا تھا اور اُمَّہاتُ الْمُؤمِنِین رضی اللہ تعالیٰ عنہن کا نام شامل نہ کرتا تھا۔ ایک رات خواب میں دیکھا کہ جنابِ رسالت مآب ، محبوبِ خدائے تَوّاب عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم تشریف فرما ہیں ۔ میں نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ بابَرَکت میں سلام عرض کیاتو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میری جانب مُتَوَجِّہ نہ ہوئے اور چہرہ  انور دوسری جانِب پھیر لیا اورمجھ سے فرمایا،''میں عائِشہ (صِدّیقہ)کے گھر کھانا کھاتا ہوں ،جس کسی نے مجھے کھانا بھیجنا ہو وہ (حضرت)عائِشہ کے گھر بھیجا کرے۔ ''اِس وقت مجھے معلوم ہوا کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے توجُّہ نہ فرمانے کا سبب یہ تھا کہ میں اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدََتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو شریکِ طَعام (یعنی ایصالِ ثواب)نہ کرتا تھا۔ اس کے بعدسے میں حضرتِ سَیِّدََ تُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بلکہ تمام اُمّہاتُ الْمُؤمِنِین رضی اللہ تعالیٰ عنہُن کو بلکہ سب اہلِ بَیت کو شریک کیا کرتا ہوں اور تمام اہلِ بَیت کو اپنے لئے وسیلہ بناتا ہوں ۔
 (مکتوبات امام ربانی ج۲ص۸۵)
اللہ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
سبھی کو ایصال ثواب کرنا چاہئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس حکایت سے معلوم ہوا کہ جن کو ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے اُن کو پہنچ جاتا ہے یہ بھی پتا چلا کہ ایصالِ ثواب محدود بُزُرگوں
Flag Counter