| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
ہے ۔ چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباّس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم،رسولِ مُحتَشَم،شافِعِ اُمَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا،'' جس کے مال یا جان میں مصیبت آئی پھر اُس نے اسے پوشیدہ رکھا اور لوگوں پر ظاہر نہ کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ پر حق ہے کہ اس کی مغفِرت فرما دے۔''
(مجمع الزوائد ج ۱۰ ص۴۵۰حدیث ۱۷۸۷۲)
ایک اور روایت میں ہے ، ''مسلمان کو مرض ،پریشانی، رنج ،اِذیَّت اور غم میں سے جو مصیبت پہنچتی ہے یہاں تک کہ کانٹا بھی چُبھتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اس کے گناہوں کا کفّارہ بنا دیتا ہے۔''
(صحیح البخاری ج۴ص۳حدیث۵۶۴۱)
چُپ کر سِیں تاں موتی مِلسن، صَبر کرے تاں ہیرے
پاگلاں وانگوں رَولا پاویں ناں موتی ناں ہیرےصَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
(۲۴)بی بی عائِشہ کے ایصالِ ثواب کی حِکایت
امامِ رَبّانی حضرتِ مجدِّد اَلفِ ثانی قُدِّسَ سرُّہُ الرَبَّانی فرماتے ہیں ، پہلے اگر میں کبھی کھانا پکاتا تو اُس کا ثواب حُضُور سرورِ عالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و حضرتِ امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم و حضرتِ خاتونِ جنّت فاطِمۃ الزَّہراء و حضراتِ حَسَنَینِ کریمَین رضی اللہ تعالیٰ