| آدابِ طعام |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
آہ!کئی لوگ ہائے دُنیا! ہائے دُنیا!کرتے ہوئے دُنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں، مگر جیتے جی آخِرت کی طرف ان کی کوئی توجُّہ نہیں ہوتی ۔مسلمان کوہمّت اور خوش عقیدَگی سے کام لینا چاہئے۔ ہمیں خواہ مخواہ ''دو جان'' کی فِکر کھائے جاتی ہے حالانکہ دو جہان کو پالنے والاہمارا حامی و ناصر ہے۔
(۲۳)عجیب و غریب مریض
حضرتِ سیِّدُنا یونُس عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام نے حضرتِ سیِّدُنا جبرئیلِ امین عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام سے فرمایا،میں رُوئے زمین کے سب سے بڑے عابِد(یعنی عبادت گزار)کو دیکھنا چاہتا ہوں ۔ حضرتِ سیِّدُنا جبرئیلِ امین علیہ السَّلام آپ علیہ الصلوٰۃ و السلام کو ایک ایسے شخص کے پاس لے گئے جس کے ہاتھ پاؤں جُذام کی وجہ سے گل کَٹ کر جُدا ہو چکے تھے اور وہ زَبان سے کہہ رہا تھا، ''یااللہ! عزوجل تُو نے جب تک چاہا ان اَعضاء سے مجھے فائدہ بخشااور جب چاہا لے لیا اور
مَصائب میں کبھی حَرفِ شکایت لب پہ مت لانا
مصیبت میں خدا بندوں کو اپنے آزماتا ہےمیٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ایسے ایسے صابِر بندے گُزرے ہیں جنہوں نے مصیبتوں کو اِس طرح گلے لگایا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ان کے ٹلنے کی دعا کرنے کو بھی مقامِ تسلیم و رضا کے مُنافی جانا چُنانچِہ