Brailvi Books

آدابِ طعام
384 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
جواب دیا، تیرے اَہل و عِیال جب تجھ سے آٹا اور روٹی نہ ہونے کی شِکایت کریں اُس وَقت اللہ تبارَکَ وَ تَعالیٰ سے دُعا کیا کر کہ تیری اُس وَقت کی دُعاقَبولیّت کے زیادہ قریب ہے۔
             (ملخصاً ُروضُ الرِیاحین ص۱۱)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ظاہِر ہے کہ جس کی تنگدستی عروجِ بام پر ہو گی وہ شخص بے حد دُکھی اور غمگین ہو گا اور دُکھیاروں کی دُعاء قَبول ہوتی ہے جیسا کہ رئیسُ الْمُتَکَلِّمِین حضرتِ علامہ مولیٰنا نقی علی خان علیہ رحمۃ المنان نے اپنی کتابِ مستطاب
''اَحسَنُ الْوِعَاءِ لِاٰدابِ الدُّعا''
میں ص ۱۱۱ پر جن لوگوں کی دعائیں قَبول ہوتی ہیں اُن میں سب سے پہلے نمبر پر لکھا ہے،' ' اوّل:مُضطَر(یعنی دُکھیارا)اس کے حاشیہ میں سرکارِاعلیٰحضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں ،'' اس کی طرف یعنی دُکھیارے اور لاچار وناشادکی دعاء کی قَبولیّت کی طرف توخود قراٰنِ کریم میں ارشاد موجود ہے:۔
 اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُّوۡٓءَ
ترجَمہ کنزالایمان:یا وہ جو لاچار کی سنتا ہے، جب اسے پکارے اور دُور کردیتا ہے برائی۔ (پ۲۰ النمل ۶۲)
(۲۲)مرحبا! اے فاقہ مستی!
    کسی مردِ صالِح سے جب ان کے بال بچّوں نے کہا، آج کی رات
Flag Counter